حاجی ناصر محمود للِہ کی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات، علاقائی مسائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال

پنڈ دادنخان: حاجی ناصر محمود للِہ نے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت تحصیل پنڈ دادنخان کو درپیش عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے تحصیل پنڈ دادنخان کے مسائل سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کے حل اور مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز پر بھی گفتگو کی گئی۔

حمزہ شہباز شریف نے حاجی ناصر محمود کی آراء کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے اور پنڈ دادنخان سمیت ضلع جہلم کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت مقامی سطح پر عوامی نمائندوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ زمینی حقائق کے مطابق مؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button