پنڈدادنخان: محلہ کوٹ کلاں کچہری روڈ دلدل میں تبدیل، چار سکولوں کے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان: محلہ کوٹ کلاں کچہری روڈ کی آبادی محصور، جھگیاں روڈ دلدل میں تبدیل، چار سکولوں کے طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں محلہ کوٹ کلاں کچہری روڈ جھگیاں سمیت چار سکولوں کے سینکڑوں طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ خدمت مرکز جانے والے سائلین کو بھی اذیت کا سامنا ہے۔
پنڈدادنخان شہر کی مرکزی روڈ جو کہ کچہری آنے جانے کا شہری راستہ ہے نکاسی آب کا بندوبست نہ ہونے سے اس وقت دلدل کا منظر پیش کر رہا ہے۔
مرکزی انجمن تاجران پنڈدادنخان کے صدر چوہدری زبیر جمیل نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان حلیمہ منیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔



