روٹی کے مقررہ ریٹ کی خلاف ورزی بارے شکایات پر سخت کارروائی ضروری ہے، صباء سحر

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے روٹی کے مقررہ ریٹ کی خلاف ورزی بارے شکایات پر سخت کارروائی ضروری ہے، عوامی حلقوں کی جانب سے روٹی کی قیمتوں کو واضح جگہ آویزاں نہ کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس حوالے سے فوری ایکشن لیں۔

یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں گزشتہ ہفتہ کے دوران زائد قیمتوں کی وصولی پر مجسٹریٹس کے ایکشن، جرمانوں، دوکانوں کی بندش سمیت دیگر اقدامات پر بریفنگ لیتے ہوئے اے ڈی سی جی نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول کا سسٹم بہت اچھا کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر مختلف شکایات کاسامنا کیا گیا ہے جس پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس مجسٹریٹ سخت ایکشن لے کر شکایات کا ازالہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button