دینہ میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشہ میں خوفناک تصادم، 2 افراد شدید زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ کرلہ میں چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم سے 2افراد شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ کرلہ میں تیز رفتاری کے باعث چنگ چی رکشہ اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ موٹرسائیکل اور رکشہ دونوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button