جہلم میں سرعام رشوت لیتے ہوئے گرداور اور پٹواری گرفتار

جہلم: تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے سرعام رشوت لیتے ہوئے گرداور اور پٹواری کو دبوچ لیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ عقیل حیدر ایڈووکیٹ جہلم کی درخواست پر علاقہ مجسٹریٹ محمد وقاص احمد وڑائچ نے ہمراہ سی او اینٹی کرپشن جہلم موقعہ پر کارروائی کی اور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرداور ملک عبدالرحمٰن اور پٹواری ملک ارشد کو گرفتار کر لیا۔

Exit mobile version