جہلم میں کالاگجراں پولیس نے منشیات فروش کو چرس سمیت دھر لیا

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ عوام کو منشیات کے نقصانات سے محفوظ رکھا جا سکے۔



