جہلم میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا

جہلم میں شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والے شہریوں پر ٹریفک پولیس کی طرف سے ہزاروں روپے کے چالان اور بعض پر مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کیے جانے کے بعد شہری خدمت مراکز کی طرف رجوع کر رہے ہیں تاکہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکیں۔

لیکن خدمت مراکز میں امیدواروں کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب لائسنس بنوانے کا عمل سست روی کا شکار ہے اور پیٹرولنگ چیک پوسٹوں پر لائسنس بنانے کی عارضی سہولت بھی معطل بتائی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں دور دراز کے شہری بھی خدمت مرکز جہلم آ کر اپنا لائسنس بنوانے پر مجبور ہیں۔

مزید برآں آن لائن ویب سائٹ بھی اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے کام نہیں کر رہی، جس سے لاکھوں افراد جو تحصیل جہلم میں رہائش پذیر ہیں اور جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں، وہ اس سہولت سے مستفید نہیں ہو پا رہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولنگ چیک پوسٹوں پر بھی ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کے لیے آسانی پیدا کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button