جہلم: ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا انوکھا فیصلہ، نان بائیوں نے نان کی قیمت 25 روپے مقرر کرلی

جہلم: ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا انوکھا فیصلہ، نان بائیوں نے نان کی قیمت 25 روپے مقرر کرلی، پڑوسی اضلاع میں روٹی 15 روپے اور نان کی قیمت20 روپے مقرر ہے، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی خاموش، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے گزشتہ ہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں قیمتوں کا ردوبدل کرتے ہوئے نان کی قیمت مقرر نہیں کی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نان بائیوں نے نان کی قیمت 25 روپے مقرر کرلی ہے۔

پڑوسی اضلاع جن میں راولپنڈی، چکوال، منڈی بہاوالدین ، گجرات میں روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر ہے ، اضافی نرخوں پر نان فروخت کرنے والے نان بائیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔

جہلم کے شہریوں نے ایڈوائزر صو بائی محتسب اعلیٰ پنجاب جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں پڑوسی اضلاع کے نرخ ناموں کے مطابق نان کی قیمت 20 روپے اور وزن 120 گرام مقرر کیا جائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کو 2 وقت کی روٹی مہیا کر سکیں۔

Exit mobile version