مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں 1 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 45 روپے 18 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے مقرر کردی گئی۔



