پی ایم اے کے زیر اہتمام مرحوم ڈاکٹرز کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی

جہلم: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) جہلم کے زیر اہتمام ڈاکٹر میجر یوسف اختر مرحوم اور ڈاکٹر ناظرہ مہدی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے پی ایم اے ہاؤس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پی ایم اے جہلم کے صدر ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر احمد، فنانس سیکرٹری ڈاکٹر سعید انور سمیت ڈاکٹر احسن ایوب، ڈاکٹر حفیظ الرحمان، ڈاکٹر نعیم غفار، ڈاکٹر ریاض برا، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر روداب عرفان اور ڈاکٹر سرفراز احمد نے شرکت کی۔
اس موقع پر کیپٹن معظم علی شہید ہسپتال کے کرنل نعیم اختر، بانی ممبران اور دیگر معزز شخصیات کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
شرکاء نے مرحوم ڈاکٹرز کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کیں، جبکہ تقریب کے اختتام پر اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
تقریب کا مقصد مرحومین کی خدمات کو یاد کرنا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرنا تھا، جس میں ڈاکٹر برادری نے بھرپور شرکت کر کے یکجہتی کا اظہار کیا۔



