جہلم میں اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم حماد پرویز کو گرفتار کر لیا، ملزم سے آلہ ضرب پسٹل30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ثقلین علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس تھانہ للِہ نے کارروائی کرتے ہوئی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم راج ولی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور سنگل بیرل بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس اسلحہ ناجائز کے خلاف کمر بستہ ہے، ضلع جہلم کو ناجائز اسلحہ سے پاک کر کے ہی امن و امان کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button