موسم گرما میں مریضوں کی تعداد میں اضافے پر طبی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، سیدہ رملہ علی

جہلم: موسم گرما میں مریضوں کی تعداد میں اضافے پر طبی سہولیات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہسپتال آنے والے شہریوں کے لیے بہتر سہولیات مہیا کیا جائیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سول ہسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہسپتال میں تمام مشینری کو فعال رکھنے اور مریضوں کی تعداد میں اضافے پر بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات بارے آگاہی حاصل کی۔
ایم ایس سول ہسپتال نے ڈی سی جہلم کو مختلف وارڈز کا دورہ کروایا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہسپتال کی فارمیسی میں ادویات کا ریکارڈ، تاریخ ایکسپائری اور دستیابی کا بھی جائزہ لیا، مختلف ڈاکٹرز کے کمروں میں جا کر انہوں نے مریضوں کے چیک اپ کامشاہدہ کیا۔



