پنڈدادنخان میں طلائی زیورات، نقدی اور موبائل فونز چوری کرنے والے دو چور گرفتار

پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ میں پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ زیورات برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ کے ایس ایچ او اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ظہیر عباس اور انورخان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے چوری شدہ 2 عدد موبائل فون، طلائی زیورات مالیتی 11 لاکھ اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد گی کا کل تخمینہ 13 لاکھ روپے ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔



