منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سوہاوہ کی جانب سے مزید 130 مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز کی تقسیم

سوہاوہ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل سوہاوہ کی جانب سے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں مزید 130 مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اس سے قبل پہلے مرحلے میں 120 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا تھا، جس کے بعد مجموعی طور پر اس رمضان المبارک میں تقریباً 250 خاندانوں کو فوڈ پیکجز دیے جا چکے ہیں۔

تقریب میں تحریک منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ کے صدر صاحبزادہ وقاص احمد شاہ اور ویلفیئر کوآرڈینیٹر راجہ احمد نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مشن کے مطابق معاشرے کے مستحق اور ضرورت مند طبقات کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے مکمل کیا گیا، تاکہ کسی ضرورت مند کی خودداری مجروح نہ ہو۔

اس موقع پر ڈاکٹر ارشد محمود بٹ، ڈاکٹر محمد زعفران چوہدری، سید جواد انور شاہ اور تحریک منہاج القرآن تحصیل سوہاوہ کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں میں مزید کامیابی اور جملہ معاونین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

شرکاء نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ تنظیم مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button