دینہ میں کلہاڑی کے وار کر کے گائے کی ٹانگ کاٹنے والے 2 ملزمان گرفتار

دینہ کے علاقے موہال میں گائے پر کلہاڑی کے وار کر کے ٹانگ کاٹنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے موہال میں بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گائے پر کلہاڑی کے وار کر کے اس کی ٹانگ کاٹنے والے دو سفاک ملزمان کو تھانہ دینہ پولیس نے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔

تھانہ دینہ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم ذاکر علی اور غضنفر علی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جانوروں پر ظلم ایک سنگین اور غیر انسانی فعل ہے، ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کہیں بھی جانوروں کے ساتھ ظلم یا بدسلوکی دیکھی جائے تو فوراً پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button