ڈھڈی تھل میں 10مارچ کو الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

پنڈدادنخان کے علاقہ ڈھڈی تھل میں 10مارچ کو الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان 10 مارچ بروز اتوار پنڈدادنخان کے علاقہ ڈھڈی تھل میں بخاری ہاؤس میں صبح ساڑھے سے دن 12 بجے تک منعقد ہو گا۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا جبکہ فری میڈیسن بھی فراہم کی جائیں گی۔ میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ (شوگر بلڈ پریشر اور امراض دل ) مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کرتے ہیں۔



