پنڈدادنخان میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ایک اور ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسن شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔

تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

Exit mobile version