جہلم میں سی سی ڈی نے سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے دو نوجوانوں کی توبہ کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سی سی ڈی ٹیم جہلم نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ حالیہ کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسن علی اور محمد زریاب خان کے نام سے ہوئی ہے، جو سوشل میڈیا پر اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتے تھے۔ ان ویڈیوز میں وہ مختلف اقسام کے اسلحہ کی نمائش کرتے دکھائی دیتے تھے، جس پر سی سی ڈی ٹیم نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔
@jhelumupdates جہلم میں 2 نوجوانوں کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کر دیا گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #jhelum #breakingnews #foryoupagе ♬ original sound – Jhelum Updates
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ اسلحے کی نمائش نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ سی سی ڈی ٹیم نے ان کی معافی اور توبہ کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے، جس میں دونوں افراد نے اس عمل کو غیر قانونی اور نقصان دہ قرار دیتے ہوئے عوام سے معذرت کی ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اسلحے کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے میں امن و امان قائم رکھا جا سکے۔
