سوہاوہ: علاقہ ڈومیلی کی سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیت سابق جنرل کونسلر نثار احمد بٹ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں کدلوٹ کے رہائشی سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیت سابق جنرل کونسلرنثاراحمد بٹ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ آبائی گاؤں کدلوٹ تھانہ ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں ادا کردی گئی۔
نثار احمد بٹ کے انتقال کی خبر سن کرہرآنکھ اشکبار دیکھائی دی۔ نثاراحمدبٹ کی نمازجنازہ میں سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، مہرمحمدفیاض سابق ایم پی اے، ڈاکٹر عبدالقوم کے بیٹے جمال قیوم، چوہدری عاشق حسین سابق چیئرمین یوسی کوہالی، چوہدری تصدق سابق کسان کونسلر، محمدندیم سیکرٹری یوسی نگیال، راجہ ضیاء اللہ سیکرٹری یوسی کوہالی، چوہدری رزاق سیکرٹری یوسی ججیال اڈرانہ اور نمبردار راجہ سہیل محمود نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں راجہ معروف عابد، چوہدری محمداحسن، شیخ انیس احمد صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ، مدثر فاروق ڈومیلی، شکیل کھٹانہ، راجہ محسن کیانی بڑاگواہ، پوٹھواری شعر خواں عثمان ستی، چوہدری عثمان ثانی، ملک شہزاد انجم، ملک عزیز، حافظ ظاہر، راجہ واجد کیانی، راجہ شیری، راجہ نومی سمیت دیگر سیاسی سماجی کاروباری مذہبی شخصیت سمیت مرحوم کی فیملی قریبی دوستوں اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ نثار احمد بٹ علاقہ ڈومیلی میں ہونے والے ثقافتی پروگرامات کبڈی، نیزہ بازی، بیلوں کااکھاڑہ، بگدر سمیت دیگر کھیلوں میں گراؤنڈ کی زینت ہوتے تھے اور خود بھی اپنے گاؤں میں کبڈی نیزہ بازی کے میدان سجائے۔
اہل علاقہ کا کہناتھاکہ نثار احمدبٹ ایک اچھےنیک شریف انسان تھے، ہرکسی کیساتھ خوشی خوشی پیش آتے تھے، آج سے علاقے کی ثقافت کاباب بند ہوگیا۔ نثار بٹ میں ہرٹیلنٹ موجود تھا،اناؤنسر، شعروشعاری،سیاسی سماجی تھے۔ ہر نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔
نثاراحمد بٹ کی ختم قل کی تقریب بروز اتوار دن گیارہ بجے منعقد ہوگی جس میں سب کو شرکت کی دعوت ہے۔
