جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تحفظ مرکز ٹیم اور نجی فلاحی تنظیموں اور جہلم بار کے ممبران کو معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کرنے پر ایپریسی ایشن لیٹرز جاری کیے۔
پولیس تحفظ مرکز جہلم کے ساتھ مل کر معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کرنے پر وکٹم سپورٹ آفیسر سیمی صدیق کو تعریفی سرٹیفکیٹ،سعید احمد صدر الصدیق ویلفیئرٹرسٹ، فیصل امین صدر جکر میڈیکل ٹرسٹ،محترمہ آسیہ بی بی چیئرمین اولڈ پیپلزسوسائٹی اپناگھر اور زین منوربٹ کو ایپریسی ایشن لیٹرز جاری کیے۔
آفیسر سیمی صدیق کو تعریفی سرٹیفکیٹ،سعید احمد صدر الصدیق ویلفئیرٹرسٹ، فیصل امین صدر جکر میڈیکل ٹرسٹ،محترمہ آسیہ بی بی چیئرمین اولڈ پیپلزسوسائٹی اپناگھر، اور زین منوربٹ کو ایپریسی ایشن لیٹرز جاری کیے، pic.twitter.com/SutcIijxUN
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) December 23, 2023
جہلم بار کے ممبرز ملک عامر کندوال ایڈووکیٹ،معصب شمشیر ایڈووکیٹ،قاضی جنید ایڈووکیٹ کو مستحق افراد کوفری لیگل ایڈ مہیا کرنے پر ایپریسی ایشن لیٹرز جاری کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔



