جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز، 350 افراد کی چیکنگ

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایات پر پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی، جس کا مقصد دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی تھا۔

پولیس نے 15 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے اور 350 افراد کو چیک کیا۔ یہ آپریشنز اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے اور مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کے لیے کیے گئے۔

دورانِ آپریشن، شہریوں کی ویریفکیشن پولیس کی ایپلی کیشن کے ذریعے کی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سپیشل ناکہ بندی اور چیکنگ کی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس آپریشن کا مقصد اسلحہ ناجائز و منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم پر عمل پیرا ہونے سے باز رکھنا قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button