فلائی ناس کا کراچی سے مدینہ تک براہ راست پرواز چلانے کا اعلان

سعودی ایئر لائن فلائی ناس مدینہ منورہ سے کراچی کے درمیان اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز 5 مارچ سے کرے گی۔
فضائی کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں 2 براہِ راست فلائٹس 5 مارچ سے شروع ہوجائیں گی۔
"Flynas” Launches Direct Weekly two Flights Between "Prince Mohammad bin Abdulaziz International Airport in Madinah” and "Jinnah International Airport in Karachi” Starting March 5, 2025
This launch is part of "Flynas” growth and expansion plan, in line with its strategy for… pic.twitter.com/ISEGBDa71N
— Taf3ol Saudi Arabia – English (@Taf3olksaEn) February 4, 2025
اپنے ٹوئٹ میں کمپنی نے کہا کہ یہ لانچ فلائی ناس کے نمو اور توسیعی منصوبے کا حصہ ہے اور اس کی ترقی کی حکمت عملی کے مطابق دنیا کو مملکت سے جوڑنا کے عزم کے تحت ہے۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ قومی شہری ہوا بازی کی حکمت عملی کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کا مقصد قومی کیریئرز کو مملکت کو 250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا، 330 ملین مسافروں کو سروس دینا اور سنہ 2030 تک سالانہ 150 ملین سیاحوں کی میزبانی کرنے کے قابل بنانا ہے۔



