جہلم میں الرجی، گلے اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش

جہلم: موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں موسمی بیماریوں نے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔

سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں الرجی، ناک، کان، گلا، پیٹ کے امراض اور آنکھوں کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں، جس کے باعث مریضوں کا ہسپتالوں کا رخ بڑھ گیا ہے۔

سول ہسپتال جہلم سمیت دیگر سرکاری طبی مراکز میں گیسٹر، بخار اور انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ دوسری جانب پرائیویٹ ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریز میں بھی مریضوں کا غیر معمولی رش ہے۔

متاثرہ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پرائیویٹ ڈاکٹروں نے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ دوا فروش بھی مہنگائی کی آڑ میں مریضوں کو لوٹنے لگے ہیں۔ طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شہری شدید دھوپ اور آلودگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور فوری علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شہری حلقوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ موسم کی شدت سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فوری اقدامات کیے جائیں، خاص طور پر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button