پنڈدادنخان: گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی سید پور میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا انعقاد

پنڈدادنخان: گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی سید پور میں سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولز میں سٹوڈنٹ کونسلز کا قیام محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کا ایک زبردست اقدام ہے۔ ان انتخابات کا مقصد طلباء کے اندر قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ اور ذمہ داری کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔

اس مقصد کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول پنڈی سید پور میں بھی سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ ان انتخابات کے انعقاد کے لیے سیئنر ٹیچر ڈاکٹر سرفراز حسین سعید کو بطور الیکشن کمشنر متعین کیا گیا جنہوں نے اُمیدواروں کی نامزدگی سے لے کر بیلٹ پیپرز کی چھپائی، انتخابی عملہ کے تقرر اور نتائج کی تیاری کا عمل مکمل شفاف اور منصفانہ طور پر انجام دیا۔

سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات میں حافظ محمد بلا بطور صدر سٹوڈنٹ کونسل، عدیل آفتاب بطور نائب نائب صدر، محمد اسماعیل بطور جنرل سیکرٹری اور کاشان علی بطور فنانس سیکرٹری سٹوڈنٹ کونسل منتخب ہوئے۔ ریٹرننگ آفیسر جاوید اقبال نے فارم 47 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا۔

نامور صحافی اور کالم نگار مہر دانش سمیت علمی و سماجی شخصیات نے منتخب نمائندوں کو مبارکباد پیش کی اور حکومت پنجاب کے اس قدم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version