سوہاوہ: روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک میں ٹریفک آگاہی مہم کا انعقاد

سوہاوہ: ڈی ایس پی پٹرولنگ جہلم چوہدری رفاقت حسین نے روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک کا دورہ کیا، جہاں ٹریفک آگاہی مہم کے تحت طلبہ اور اسکول ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین اور حفاظتی اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری رفاقت حسین نے طلبہ اور ڈرائیورز کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے اسکول وین اور بس ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ گاڑیوں کی چھتوں پر طلبہ کو بٹھانے اور گنجائش سے زائد بچوں کو سوار کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ بچوں کی جانوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ نے طلبہ کو سڑک عبور کرنے، ٹریفک سگنلز کی پابندی اور دیگر حفاظتی اصولوں کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر روہتاس انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج جھنگ چک ابرار نجیب گجر نے ڈی ایس پی پٹرولنگ چوہدری رفاقت حسین کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ سکول انتظامیہ ٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائے گی تاکہ طلبہ کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Exit mobile version