پنڈدادنخان کا واحد سپورٹس سٹیڈیم کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا، کھلاڑی پریشان

پنڈدادنخان: تحصیل سپورٹس آفیسر کی نااہلی کے باعث واحد سپورٹس سٹیڈیم کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں 19 ملین کی لاگت سے بننے والا واحد سپورٹس کمپلیکس تحصیل اسپورٹس آفیسر کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا۔

تحصیل سپورٹس آفیسر سمیت دیگر عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے شائقین کے بیٹھنے کی کرسیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ایکسرسائز مشینوں سے پارٹس غائب، چار دیواری بھی ٹوٹنے لگی۔

پائپ لائن ٹوٹنے سے کھلاڑی گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، گراؤنڈ میں لگے گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنےلگا۔

کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے اور مسائل جلد حل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

Exit mobile version