جہلم میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا

جہلم کے علاقے کنتریلی روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات میں ایک شہری کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر نقدی سے محروم کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم میں احسان نامی شہری کنتریلی روڈ سے گزر رہا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے اسلحہ تان کر اسے یرغمال بنایا اور اس کی تلاشی لے کر 25 ہزار روپے سے زائد نقدی چھین لی۔

متاثرہ شہری کے مطابق واردات کے بعد ملزمان اسی راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا گجراں پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button