ڈی پی او جہلم کی تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہریاں، شہریوں کے مسائل سنے

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے دورہ تحصیل سوہاوہ کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے تھانہ سوہاوہ اور ڈومیلی میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے، ڈی پی او نے تھانوں اور خدمت مرکز کا معائنہ بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی ہدایات پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہریوں میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی اور مسائل سنے گئے، ڈی پی او جہلم نے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں،سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے داد رسی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والے شہریوں کی درخواستوں کا ریکارڈ آن لائن سافٹ ویئر شکایات مینجمنٹ سسٹم پر رکھا جاتا ہے اور مقرر کردہ ٹائم لائن پر ان درخواستوں کے بارے میں متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے۔ متعلقہ افسران کی جانب سے کارروائی کو ہر ممکن یقینی بنایا جاتا ہے۔

ڈی پی او جہلم کا تحصیل سوہاوہ کے تھانوں کا تفصیلی دورہ

کھلی کچہریوں کے بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کا تفصیلی دورہ کیا ۔

دورہ کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانوں کی بلڈنگ،SIPs پروٹوکول،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ تھانہ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ سرکاری تنصیبات اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں،ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے، زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے۔

انہوں نے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کےلئےمربوط حکمت عملی اپنانےاور اشتہاری مجرمان کےریڈ نوٹسزجاری کروانے کے احکامات کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے کرائم پاکٹس میں موثر پٹرولنگ کی جائے۔ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کےلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا اچانک دورہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس خدمت مرکز سوہاوہ کا بھی اچانک دورہ کیا اور دفتر کے ریکارڈ اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی پی او جہلم نے تمام دفاتر کی صفائی بہتر بنانے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خدمت مراکز میں آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں تمام سہولیات بر وقت بہم پہنچاتے ہوئے حکومت پنجاب کے ویژن کا عملی نمونہ پیش کریں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے مزید کہا کہ پولیس فارمیشنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے سرپرائز وزٹس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button