ضلع جہلم کا ایک اور بہادر سپوت پاک فوج کا جوان مادر وطن پر قربان ہو گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والا بہادر سپوت پاک فوج کا جوان ناظم حسین نے شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اور سپاہی ناظم حسین نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم اپنی ٹیم کی فرنٹ سے قیادت کر رہے تھے،31 سال کے میجر زید سلیم کا تعلق خوشاب اور 22 سال کے سپاہی نظم حسین کا جہلم سے تعلق تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
