محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع جہلم کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بیسک فائر فائٹنگ ٹریننگ کا آغاز کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نےضلع جہلم کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بیسک فائر فائٹنگ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف انسٹرکٹرز محمد بوٹا اور محمد رئیس نے ہسپتالوں کے سٹاف کو فائر فائٹنگ کی تربیت فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد ہسپتالوں کے عملے کو کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے قابل بنانا ہے تاکہ آگ لگنے کی صورت میں فوری اور موثر اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button