دینہ پریس کلب کا جہلم کے سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

دینہ: دینہ پریس کلب کا جہلم پریس کلب کے چیئر مین و معروف صحافی طارق مجید کھوکھر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار ، مرحوم طارق مجید کھوکھر کو بہترین صحافتی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ پریس کلب کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں چیئر مین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی، صدر سید توقیر آصف شاہ، سینئر نائب صدر عرفان محبوب، نائب صدر سہیل انجم قریشی، جنرل سیکرٹری عادل چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری شعبان چوہدری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اقبال خان ، حاجی اظہر چوہدری ، رضوان سیٹھی ، احمد ندیم ، ڈاکٹر ظہیر و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم پریس کلب کے چیئر مین و معروف صحافی طارق مجید کھوکھر کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اجلاس میں مرحوم طارق مجید کھوکھر کی خدمات کو سراہا گیا اور بہترین صحافتی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button