پنڈدادنخان میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزمان سرفراز احمد اور ثاقب علی کو ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاتون کو اس کے گھر زبردستی داخل ہو کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button