پولیس افسران اور ملازمین عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی اوجہلم ناصرمحمود باجوہ کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں پنڈ دادنخان سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس ایچ اوز تھانہ پنڈ دادنخان ،للِہ اور جلالپور شریف کی شرکت، ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک شریک، میٹنگ میں انچارج برانچز ڈی پی او آفس نے بھی شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نےسرکل پنڈ دادنخان کے تھانہ جات کو SIPS ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دیں اور کہا کہ تھانوں کی صفائی اور سروسز کے معیار پرسمجھوتہ نہ کیا جائے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں سراغ رسانی ،گرفتاری ملزمان اور برآمدگی مالمسروقہ کو یقینی بنایا جائے۔ جرائم بر خلاف مال میں سابقہ ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کرتے ہوئے مقدمات کی یکسوئی کی ہر ممکن کوشش یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل ایس ایچ او کو تعریفی سرٹیفکیٹ جب کہ ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کئے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ خواتین،بچوں اور معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،ایسے کسی بھی واقعہ کے رپورٹ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بروقت موقع پر پہنچیں۔ 1787 پر موصول ہونے والی شکایات کی فوری شنوائی اور متاثرین کی فوری میرٹ پر داد رسی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزتفتیش کومانیٹر کرتے ہوئے میرٹ پر یکسوئی کے ذمہ دار ہیں تاکہ ملزمان قرار واقعی سزا یاب ہو سکیں۔ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے ماتحتان کے طرز عمل کے مکمل ذمہ دار ہوں گے ، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پنڈ دادنخان سرکل پولیس کو ہدایات کیں کہ عوام الناس کے لئے آسانیاں پیدا کریں، تفتیش اور انکوائریز میں میرٹ کو یقینی بنائیں، خود احتسابی کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحتان کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button