جہلم میں “کھرچو گینگ” کے تین کارندے گرفتار، 80 لاکھ کے زیورات، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد

جہلم: تھانہ صدر پولیس کی جانب سے بڑی کارروائی، مشہور زمانہ “کھرچو گینگ” کے تین کارندے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر مرزا صداقت علی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے شہر اور مضافاتی علاقوں میں نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث خطرناک چور گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 80 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات، تین لاکھ روپے سے زائد نقدی اور 3 ہنڈا 125 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جنید عرف جونی سکنہ کھائی کلیہ، فیصل اور عنصر شامل ہیں۔ یہ گروہ مردم شماری کرنے کے بہانے شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر قیمتی سامان چوری کرتا تھا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے 12 سے زائد نقب زنی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ پولیس کو مزید برآمدگیوں کی توقع ہے۔ ترجمان جہلم پولیس کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button