ملکی حالات کے پیش نظر گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں تقریب اور سیمینار کا انعقاد

جہلم: گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول جہلم میں ملکی حالات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کے زیر انتظام ایک اہم تقریب اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلباء کو ملک کے موجودہ حالات سے آگاہ کرنا، ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل کی تربیت دینا اور مختلف اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

سیمینار میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں وطن سے محبت، ذمہ داری اور ایمرجنسی میں خدمات کی اہمیت سے آگاہ کیا۔

تقریب میں ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد، ریسکیو اقدامات، اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر مفصل بریفنگ دی۔ سکول کے طلبہ نے پریڈ کا عملی مظاہرہ پیش کیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

اختتام پر ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے شہری دفاع کی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل میں نظم و ضبط، حب الوطنی اور عملی تربیت کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد نہ صرف اداروں کی تیاری کا جائزہ لینا ہے بلکہ طلبہ کو ہنگامی حالات میں ذمہ داری کا احساس دلانا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button