جہلم پولیس کی کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی۔ گرفتار ملزم کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس نے موقع پر ہی اسلحہ تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ایس ایچ او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



