ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

جہلم: ماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی آگئی ، حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7 اعشاریہ12 تک بڑھ جائے گا کیونکہ بجلی صارفین کیلئے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔

ایک سے 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7 روپے 11پیسے اضافے سے 23 روپے 59پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ کا ٹیرف 7 روپے 12پیسے اضافے سے 30 روپے 07 پیسے ہو جائے گا۔

ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف3 روپے 95پیسےاضافےسے11 روپے 69پیسے اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف4 روپے 10پیسےاضافےسے14 روپے 16پیسے ہو جائے گا۔

ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ ٹیرف3 روپے 95پیسے اور ماہانہ 51 سے 100یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ ٹیرف7 روپے 74پیسے برقراررہے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نےجولائی2024میں بجلی کابنیادی ٹیرف فی یونٹ 7 روپے 12پیسے تک بڑھایاتھا، حکومت نےاضافےسےماہانہ200یونٹ تک والےصارفین کو3ماہ کےلیےاستثنیٰ دیا تھا۔

جولائی سےستمبرکے3ماہ کےریلیف کیلئے حکومت نے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

Exit mobile version