نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے جہلم میں کھیلتا پنجاب گیمز کا آغاز

جہلم: وزیراعلی پنجاب کے وژن کے تحت نچلی سطح پر ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے صوبہ بھر کی طرح جہلم میں بھی کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا آغاز ہو گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلتا پنجاب فٹ بال کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب فوجی مل گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں حمزہ اظہر کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

حمزہ اظہر کیانی نے افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں اور منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلوں سے کھیلوں کے میدان آباد ہونگے اور ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ لیول پر 8 گیمز کے انٹر کلبز مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button