سوہاوہ: ضلع جہلم کے نوجوان قابل فرض شناس اور اپنی اچھی شہرت اور ساکھ رکھنے والے راجہ عمران کو ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ تعینات کر دیا گیا۔
محمد عمران نے قبل ازیں اپنی تعیناتیوں کے دوران جرائم کی روک تھام کے لیے انتھک محنت کی اور اپنے تھانوں کی حدود سے نہ صرف جرائم کا خاتمہ کیا بلکہ اشتہاری ملزمان سمیت ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔
راجہ محمد عمران ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ نہ صرف جرائم پر قابو پانے کے لیے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے بلکہ ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو بھی فی الفور گرفتار کریں گے۔
ایس ایچ او محمد عمران نے چیئرمین تحصیل پریس کلب سوہاوہ احسن وحید سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ تھانہ سوہاوہ میں ہر سائل کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا۔ میرے دروازے ہر سائل کے لیے کھلے ہیں کسی بھی سائل کو امن و امان کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو وہ ڈائریکٹ میرے آفس آ سکتا ہے۔
