پنڈدادنخان: ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی جا رہی ہے۔
جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران منشیات فروش حسیب طاہر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1 کلو 250 گرام چرس برآمد کی گئی، جسے مزید تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ للِہ میں باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
