گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ دادن خان میں شاندار STEM نمائش، تخلیقی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ

پنڈ دادن خان: گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ دادن خان میں ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری عدیل عباس ملک کی زیر نگرانی شاندار STEM نمائش کا انعقاد کیا گیا، جہاں ایلمنٹری سطح کے ہونہار طلبہ نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی سے متعلق منفرد اور تخلیقی پراجیکٹس پیش کیے۔
تقریب میں ڈی ای او سیکنڈری جہلم محمد شہزاد نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کی مہارتوں کو سراہا۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر نذر حسین فاروقی، اے ای او محمد مبشر اور دیگر معزز اساتذہ بھی موجود تھے، جنہوں نے طلبہ کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی ای او محمد شہزاد نے نمائش کے انعقاد پر عدیل عباس ملک کی شاندار تعلیمی کاوشوں کی تعریف کی اور گورنمنٹ ہائی سکول کی بہترین تعلیمی و انتظامی کارکردگی پر ہیڈ ماسٹر نذر حسین فاروقی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ نمائش طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے، سائنسی شعور اجاگر کرنے اور جدید تحقیق کی حوصلہ افزائی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوئی، جو تعلیم کے روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔



