ضلع جہلم میں پیاز کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی

جہلم: پیاز کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی، قیمت اڑھائی سو روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت ضلع بھر میں پیاز جو کہ چند ہفتے قبل ڈیڑھ سوروپے کلو میں فروخت ہورہا تھا اس کی قیمت اب اڑھائی سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزی منڈی کے دورے اب فوٹوسیشن تک محدود ہو کررہ گئے ہیں۔

شہریوں نے پیاز اور دیگرروزمرہ استعمال کی اشیاء کے نرخوں میں روز بروز اضافے اورضلع بھر میں ہوشرباء مہنگائی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ذمہ داران کی نا اہلی اور غفلت قرار دیا ہے۔

شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے عوام کو مہنگائی سے نجات دلائی جائے اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔

Exit mobile version