سوہاوہ: پیر حبیب اللہ شاہ کی چوہدری رمضان جاوید کے گھر آمد، خصوصی دعا کا اہتمام

سوہاوہ: پیر حبیب اللہ شاہ گدی نشین گھمکول شریف کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری جاوید کے فرزند چوہدری رمضان جاوید کے گھر آمد، گھر کی مبارکباد اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری جاوید کے صاحبزادے چوہدری رمضان جاوید کے نئے گھر کی خصوصی دعا کی سادہ مگر پروقار تقریب میں گدی نشین گھمکول شریف پیر سید حبیب اللہ شاہ نے شرکت کی۔ پیر حبیب اللہ شاہ نے نئے گھر کی تعمیر پر مبارکباد دی اور خصوصی دعا فرمائی۔

اس موقع پر چوہدری فیصل جاوید اور اہل علاقہ نے شرکت کی، چوہدری جاوید نے پیر حبیب اللہ شاہ کی خصوصی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button