جہلم میں لوڈر رکشہ کی ٹکر سے بزرگ شہری کو جاں بحق کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی سے رکشہ چلا کر بزرگ شہری کو جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم میں چند روز قبل ایک افسوسناک واقعہ بلال ٹاؤن بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار لوڈر رکشہ نے 73 سالہ پیدل چلنے والے بزرگ محمد اقبال ولد مہر محمد دین سکنہ کوٹلی اللہ یار (کالا گجراں) کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

واقعہ کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رکشہ انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے شہری کو ٹکر ماری تھی، جس کے باعث قیمتی انسانی جان ضائع ہوئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button