دینہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پیر شاہ وسن کے مقام پر ڈکیتی کی خونی واردات ہوئی۔ مسلح ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ یونین کونسل گڑھ محل کے گاؤں باغاں کے رہائشی 54 سالہ امجد فاروق ولد عبدالرزاق اور 56 سالہ محمد اکرم ولد محمد فضل شدید زخمی ہو گئے۔

ڈاکو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button