کشتی حادثہ؛ پنڈدادنخان میں پولیس کا عیسیٰ وال پتن پر چھاپہ، کشتی اور انجن ضبط، ملاح گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس کا عیسیٰ وال پتن پر چھاپہ، کشتی کا پیٹر انجن قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

سگھر پور کشتی حادثہ کے افسوسناک واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان کے تمام پتن عارضی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جن کی عیسیٰ وال پتن پر سرعام خلاف ورزی جاری تھی، خلاف ورزی پر ضلع کونسل جہلم کے ملازمین کی مدعیت میں 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع کونسل کے چند ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے گزشتہ روز بھی عیسیٰ وال پتن پر کشتی سروس بند نہیں ہوئی تھی جس پر پولیس نے دوبارہ کارروائی کی اور ملاح کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button