دینہ: پنڈوڑی کی معروف سیاسی شخصیت راجہ غضنفر علی خان کا صاحبزادہ رشتہ ازدواج میں منسلک

دینہ کے نواحی علاقہ پنڈوڑی کی معروف سیاسی شخصیت راجہ غضنفر علی خان کے صاحبزادے اور راجہ افرا سیاب سابق چیئر مین یو سی لدھڑ کے بھتیجے راجہ ارسلان کیانی کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، سابق ایم پی اے چوہدری سعید اقبال، سابق چیئر مینز راجہ شوکت، راجہ مبارک کیانی، راجہ فیضان کیانی ، راجہ لیاقت علی، میاں عتیق، راجہ وقاص کیانی، راجہ شہباز کیانی، راجہ نبیل کیانی، راجہ ظفر یو کے، راجہ ناصر یوکے، راجہ جاوید یو کے، راجہ فرید یو کے، راجہ گلفراز یو کے سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version