ڈپٹی کمشنر جہلم کا مویشی منڈی اور دینہ بس اسٹینڈ کا دورہ، انتظامات اور کرایوں کا جائزہ لیا

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا رات گئے مویشی منڈی اور دینہ بس اسٹینڈ کا دورہ، مویشی منڈی میں انتظامات اور بس اسٹینڈ پر کرایوں کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رات گئے دینہ مویشی منڈی اور جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا۔ مویشی منڈی میں شہریوں کے لیے انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا اور خریداری کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر مسافروں سے وصول کئے جانے والے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی اور ہدایت کی کہ کوئی ٹرانسپورٹر مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول نہ کرے ورنہ اس کی گاڑی بند کرکے مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button