سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ججز کے ریمارکس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی 8 فروری کے الیکشن سے مطمن نہیں اور یہ کیس صرف مخصوص نشستوں تک نہیں رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا بلا لینے کے فیصلے پر عالمی سطح پر مذمت ہورہی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا فیصلہ جسٹس منیر کا فیصلہ سمجھا جارہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رہی ہے، ایک دو سال کیلئے ذاتی اختلاف کی وجہ سے تعلقات خراب ہوئے لیکن شہباز شریف جو حیثیت اب ہے وہ پہلے بھی تھی۔
