پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں، ممتاز تاجر رہنماچودھری اشرف گل

دبئی: پاکستان سے ہزاروں میل دور متحدہ عرب امارات میں واقع دبئی میں داخل ہوتے ہی یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم وطن سے دور اپنے ہی گھر میں ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) کا ماحول بھی وطن جیسا محسوس ہوتا ہے۔ دبئی کی مصروف ترین زندگی میں اگر چند لمحے سکون اور آرام سے اپنوں کے درمیان گزارنے ہوں تو پاکستان ایسوسی ایشن دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار دبئی کے ممتاز بزنس مین چودھری محمد اشرف گل نے گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) کے جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے چودھری محمد اشرف گل کو ایسوسی ایشن کا مکمل وزٹ کروایا اور پاکستان میڈیکل سینٹر (PMC) کے مختلف شعبے دکھائے۔ اس دورے میں پاکستان جرنلسٹس فورم یو اے ای کے صدر طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی اور ایگزیکٹو ممبر خالد محمود گوندل بھی موجود تھے۔

دورانِ وزٹ، جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے چودھری محمد اشرف گل کو پاکستان ایسوسی ایشن کے ملٹی پرپز ہال، جم، میٹنگ ہالز، ایڈمن آفس، لائبریری، ہنر کدہ اور پاکستان میڈیکل سینٹر (PMC) کے مختلف شعبے دکھائے۔ زاہد حسن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل سینٹر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ دیگر اقوام عالم کے لوگوں کو بھی طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ یہاں دنیا کے دیگر ممالک سے آنے والے افراد بھی بلا معاوضہ علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں، جبکہ مستحقین کو مفت طبی سہولت ویلفیئر کمیٹی کی سفارش پر فراہم کی جاتی ہے۔

زاہد حسن نے مزید بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں پاکستان کے تمام قومی دن اور تہوار قومی جوش و خروش کے ساتھ منائے جاتے ہیں، جن میں امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بھرپور شرکت کرتی ہے۔

چودھری محمد اشرف گل نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی انتظامیہ کے جذبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ PAD انتظامیہ واقعی لائقِ تحسین ہے۔ وزٹ کے دوران انہوں نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر چودھری محمد اشرف گل نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا بھی وعدہ کیا، جس پر صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور جنرل سیکرٹری زاہد حسن نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button